لکھنؤ،14؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجو ادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت ملکی املاک کو فروخت کر کے ملک کو کنگال بنانے پر آمادہ ہے۔ چند سرمایہ کاروں کے فائدے کے لئے بی جے پی ملکی باشندوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے ریاست کے معروف کاروباریوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی پوری ایمانداری سے کاروباریوں کے ساتھ نبھائے گی۔ تاجروں کی سیکورٹی اور احترام ایس پی حکومت میں ہی محفوظ ہے۔
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی بی جے پی نے اپنی ترقی کی ہے۔ سال 2014-2017 اور سال 2019 تینوں انتخابات میں بی جے پی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ بی جے پی حکومت نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔ بی جے پی کی معاشی پالیسی کی وجہ سے پوری معیشت ڈاواں ڈول ہے۔ ایس پی ہی ترقی کے راستے پر چلتی ہے۔ سال 2022 میں سماج وادی حکومت بننے پر تاجروں کے مسائل کا بلاتاخیر حل کیا جائے گا۔
ایس پی سربراہ نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پ کی وجہ ترقی رک گئی ہے۔ اجودھیا کے کسانوں کے ساتھ بی جے پی نے ناانصافی کی ہے۔ سماج وادی حکومت میں ہی کسانوں کی پوری سیکورٹی ہوگی۔ کسان اور تاجروں ایک دوسرے کو پورا کرنے والے ہیں۔ بی جے پی نے دونوں کو دکھ دیا ہے۔ بی جے پی حکومت نے اجودھیا کے تارجوں کو اجاڑ دیا ہے۔ ان کی تکالیف کی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ایکتا سب سے اوپر ہے، جو آئین کے ساتھ نہیں ہے اس کی مخالفت میں رہنا چاہئے، یہی حب الوطنی ہے۔ بی جے پی نے ملک کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔بی جے پی کی پالیسیاں ملک مخالف ہیں۔